-scale=1.0,minimum-scale=1.0,maximum-scale=1.0" : "width=1100"' name='viewport'/> صدائے قلندر: ہم ایسے گداگر ہیں

Sunday 18 September 2011

ہم ایسے گداگر ہیں

ہم ایسے گداگر ہیں کہ خیرات سے پہلے
اُٹھ کر چلے آئیں گے ملاقات سے پہلے

یہ جیت کا نشّہ بھی عجب چیز ہے یارو
وہ جشن مناتا ہے مری مات سے پہلے

اِک شخص نظر آئے گا مایوس و پریشاں
دیکھو گے اِدھر جب بھی عنایات سے پہلے

پَل پَل یہ صدا گونجتی ہے وادیٔ دل میں
لوٹ آؤ مرے دشت میں آفات سے پہلے

میں آج بھی اِک عالمِ وجدان میں گُم ہوں
یہ حال نہ تھا شہرِ طلسمات سے پہلے

لَو اپنے چراغوں کی ذرا اور بڑھا دو
احساسِ جُدائی کی سِیہ رات سے پہلے

ہم نے غمِ دنیا! کبھی سوچا ہی نہیں تھا
جاناں! ترے بخشے ہوئے صدمات سے پہلے

2 comments:

  1. اِک شخص نظر آئے گا مایوس و پریشاں
    دیکھو گے اِدھر جب بھی عنایات سے پہلے


    ہم نے غمِ دنیا! کبھی سوچا ہی نہیں تھا
    جاناں! ترے بخشے ہوئے صدمات سے پہلے

    بہت عمدہ ۔ ۔۔ بہت عمدہ

    ReplyDelete
  2. سلام مسنون

    حضرت ایک درخواست ہے کہ کمینٹس میں سے VARIFICATION CODE کے سسٹم کو ہٹا دیں تو بہتر ہوگا۔۔۔

    یہ میری اپنی ذاتی رائے تھی۔

    فقط والسلام

    ReplyDelete